Time 25 اگست ، 2024
پاکستان

حج پالیسی 2025 کا آئندہ ماہ اعلان کیے جانے کا امکان

حج پالیسی 2025 کا آئندہ ماہ اعلان کیے جانے کا امکان
فوٹو: فائل

کراچی: وزارت مذہبی امور نے آئندہ سال2025 کی حج پالیسی کی تیاریوں  پرکام تیز کردیا۔

ذرائع کے مطابق حج پالیسی کا اعلان آئندہ ماہ ستمبر میں کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پرائیویٹ حج اور سرکاری حج اسکیم کوٹے سے متعلق پالیسی میں تبدیلی اور  زیادہ اور کم مدتی حج اسکیم کےمعاملے پربھی نئی پالیسی لانے پرغور کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور کو عازمین حج کی طرف سے حج انتظامات پر شکایات موصول ہوئی تھیں، نئی پالیسی میں عازمین حج کی شکایات کے ازالےاور نئی سہولیات کی فراہمی پربھی غور  کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کراچی اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے تحت پاکستان میں ہی امیگریشن کےانتظامات کیے جائیں گے اور آئندہ سال حج کے دوران لاہور ائیرپورٹ کو بھی روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ میں شامل کرنےکی سعودی حکام سے درخواست کی جائے گی۔

مزید خبریں :