Time 26 اگست ، 2024
پاکستان

مذہبی منافرت کا کیس: اوریا مقبول جان کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

مذہبی منافرت کا کیس: اوریا مقبول جان کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
عدالت نے اوریا مقبول جان کو ایف آئی اے کے حوالے کردیا— فوٹو:فائل

لاہور کی مقامی عدالت نے کالم نگار اوریا مقبول جان کے ریمانڈ میں 4 دن توسیع کرتے ہوئے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے حوالے کردیا۔

کالم نگار اوریا مقبول جان کو مذہبی منافرت پھیلانے کے کیس میں ڈیوٹی مجسٹریٹ حامد الرحمان ناصر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر نے عدالت کوبتایا کہ ملزم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اینٹی اسٹیٹ، جوڈیشری اور اعلیٰ افسران کے خلاف پوسٹیں موجود ہیں، ان کے گروپ کو بھی نوٹس جاری کردیے ہیں لہٰذا عدالت مزید دس روز ریمانڈ دے۔

اوریا مقبول جان کا کہناتھاکہ میں نے کہیں نہیں کہا احتجاج کرو، یہ لوگ ایک تجزیے کو جرم بنا دیتے ہیں۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد مزید چار روز کا ریمانڈ منظور کرلیا۔

مزید خبریں :