Time 27 اگست ، 2024
پاکستان

شیخوپورہ میں وفاقی وزیر احسن اقبال کا موبائل فون جیب سے نکال لیا گیا

شیخوپورہ میں وفاقی وزیر احسن اقبال کا موبائل فون جیب سے نکال لیا گیا
فوٹو: فائل

پنجا ب کے شہر شیخوپورہ میں وفاقی وزیراحسن اقبال کا موبائل فون جیب سے نکال لیا گیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ احسن اقبال شیخوپورہ میں ایم پی اے رانا افضال حسین کی نماز جنازہ میں شریک ہوئے تھے اس دوران کسی نے ان کی جیب سے موبائل فون نکال لیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر احسن اقبال کا موبائل فون ٹریس کرنے کی کوشش کی جا رہی  ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز  مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی رانا افضال اپنی رہائشگاہ پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے۔

مزید خبریں :