Time 27 اگست ، 2024
پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے بجلی کے بلوں میں ریلیف ملنا شروع ہوگیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے بجلی کے بلوں میں ریلیف ملنا شروع ہوگیا
فوٹو: عظمیٰ بخاری ایکس اکاؤنٹ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے بجلی کے بلوں میں ریلیف ملنا شروع ہوگیا۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ریلیف والا بجلی بل سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے لوگوں کے لیے خوشخبری آگئی ہے،مریم نواز نے عوام سے جو وعدہ کیا وہ آج پورا کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ الحمدللہ میری وزیراعلیٰ عوام کو ہر ممکنہ حد تک ریلیف دے رہی ہیں، مخالفین الزام تراشی اور جھوٹ کی سیاست کر رہے ہیں جبکہ مریم نواز خدمت کی سیاست کر رہی ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے ثابت کردیا ہے کہ جہاں چاہ وہاں راہ۔

واضح رہے کہ پیر کو وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت پرائس کنٹرول پر خصوصی اجلاس ہوا جس میں مریم نواز نے صوبے میں پرائس کنٹرول پر اظہارِ اطمینان کیا۔

اس کے علاوہ مریم نواز نے صوبے میں روٹی کی مقررہ نرخ پر فروخت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں آن لائن رہائشی بلڈنگ پلان کی منظوری کا آغاز بھی کردیا گیا جس کے بعد شہری اب ایل ڈی اے سے گھر بیٹھے آن لائن رہائشی نقشوں کی منظوری کرا سکتے ہیں۔

مزید خبریں :