27 اگست ، 2024
ریکھا اور جیا بچن بالی وڈ کے وہ دو نام ہیں جو ایک فریم میں شاز و نادر ہی دیکھنے کو ملتے ہیں جس کی وجہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کیونکہ وہ وجہ امیتابھ بچن ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں متعدد بار دعویٰ کیا جاچکا ہے کہ ریکھا اور امیتابھ بچن ایک دوسرے کو شروع سے ہی پسند کرتے تھے اور شادی کرنا چاہتے تھے جو ممکن نہ ہوسکا، بعدازاں امیتابھ کی جیا بچن سے پسند کی شادی ہوگئی۔
کچھ رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا کہ امیتابھ نے ریکھا سے چھپ کر شادی کی ہوئی تھی جس کا علم کسی کو نہیں، البتہ جیا بچن کو معلوم ہے۔
تاہم دونوں اداکارائیں اسکرین پر ایک ساتھ کم ہی دکھائی دیتی ہیں لیکن اب ایک پرانی ویڈیو وائرل ہے جو کہ ایوارڈز کی تقریب کی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 2015 میں ریلیز ہونے والی فلم 'پیکو' کے لیے امیتابھ بچن کو بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا جس میں امیتابھ کے ہمراہ دیپیکا پڈوکون اور عرفان خان نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔
اس تقریب میں جب امیتابھ کو اعزاز دیا گیا تو ریکھا خوشی کے مارے پھولے نا سمائیں اور اپنی سیٹ سے اٹھ کر جیا بچن کی طرف گئیں اور انہیں بے ساختہ گلے لگالیا۔
جیا جو اس کے لیے تیار نہ تھیں، ان کے چہرے پر حیرانی کے تاثرات تھے لیکن انہوں نے بھی گلے لگا کر ریکھا سے خوشگوار موڈ میں کچھ بات کی۔
ایوارڈ ملنے کے بعد امیتابھ بچن کی تقریر کے دوران ریکھا کے چہرے پر خوشی دیکھی گئی اور وہ جیا کے ساتھ کھڑے ہوکر مسلسل تالیاں بھی بجاتی رہیں جس کی ویڈیو ان دنوں پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔