Geo News
Geo News

Time 27 اگست ، 2024
پاکستان

ریلوے پولیس نے مسافرکو نقدی اور قیمتی سامان والا گمشدہ بیگ لوٹا دیا

ریلوے پولیس نے مسافرکو نقدی اور قیمتی سامان والا گمشدہ بیگ لوٹا دیا
مسافربہاولپور اسٹیشن پر اترتے وقت اپنا بیگ ٹرین میں ہی بھول گیا تھا__فوٹو: فائل

کراچی: ریلوے پولیس نے مسافرکو اس کاگمشدہ بیگ لوٹا دیا جس کی تصدیق ترجمان ریلوے کی جانب سے کی گئی ہے۔

ریلوے کے ترجمان نے بتایا کہ مسافر کے بیگ میں نقدی اور دیگر قیمتی سامان تھا، مسافر محیب اللہ پاکستان ایکسپریس کا مسافر تھا جو کراچی سے بہاولپور سفرکر رہاتھا۔

ترجمان پاکستان ریلوے کا بتانا ہے کہ مسافربہاولپور اسٹیشن پر اترتے وقت اپنا بیگ ٹرین میں ہی بھول گیا تھا، مسافر کا پتہ لگانے کے بعد اسے اس کا سامان لوٹا دیا گیا ہے۔