Time 27 اگست ، 2024
انٹرٹینمنٹ

سلمان کے گھر والوں نے کیرئیر کے آغاز میں شاہ رخ خان کی کیسے مدد کی؟ اداکارہ کا پرانا انٹرویو وائرل

سلمان کے گھر والوں نے کیرئیر کے آغاز میں شاہ رخ خان کی کیسے مدد کی؟ اداکارہ کا پرانا انٹرویو وائرل
سلمان خان مجھ سے ڈیڑھ ماہ چھوٹے ہیں لیکن بڑے بھائی سے بھی زیادہ میرا خیال رکھا : شاہ رخ کی انٹرویو میں گفتگو/فوٹوفائل

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور دبنگ سلمان خان کئی دہائیوں  سے  بالی وڈ انڈسٹری پر راج کر رہے ہیں، دونوں خانز کے درمیان دوستی کو بھی انڈسٹری تسلیم کرتی ہے۔

لیکن کیا آپ جانتے ہی شاہ رخ کے کیرئیر کے آغاز میں سلمان خان سمیت ان کے گھر والوں نے بھی بالی وڈ کنگ کی  مدد کی تھی؟ اس کا اعتراف شاہ رخ ماضی میں بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بھی کرچکے ہیں۔

ماضی میں بھارتی میڈیا کو دیےگئے ایک انٹرویو میں شاہ رخ نے اپنے کیرئیر کے آغاز میں آنے والی مشکلات پر بات کی تھی، اسی انٹرویو میں شاہ رخ نے بتایا تھا کہ ’جب  میں پہلی بار ممبئی آیا تو  سلمان خان کی فیملی نےمیرا بہت خیال رکھا تھا ‘۔

 شاہ رخ نے بتایا تھا کہ’سلمان  خان مجھ سے ڈیڑھ ماہ چھوٹے ہیں لیکن سلمان نے بڑے بھائی سے بھی زیادہ میرا خیال رکھا  حتیٰ کہ ان کے اہلخانہ نے میری دیکھ بھال کی‘۔

شاہ رخ  نے اپنے کیرئیر کی جدوجہد پر بات کرتے ہوئے کہا  تھا کہ میں نے صرف دھکے ہی نہیں کھائے ان کے ( سلمان خان ) کے گھر کا کھانا بھی کھایا ہے۔

 بالی وڈ کنگ نے مزید کہا کہ میں سلمان خان  اور عامر خان  دونوں کیلئے اپنے دل میں احترام اور عزت  رکھتاہوں جو دوستی سے بھی زیادہ  اہم ہے۔

مزید خبریں :