Time 27 اگست ، 2024
دنیا

غزہ کے رہائشیوں نے پلاسٹک سے ڈیزل بنا کر ایندھن کی کمی کا عارضی حل نکال لیا

غزہ کے رہائشیوں نے پلاسٹک سے ڈیزل بنا کر  ایندھن کی کمی کا عارضی حل نکال لیا
اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں پیٹرولیم مصنوعام کی آمد کو روک رکھا ہے جس کے باعث لوگ پلاسٹک جلا کر ایندھن حاصل کرنے پر مجبور ہیں

غزہ: اسرائیلی پابندیوں کے باعث ایندھن کی کمی کا شکار فلسطینیوں نے اب پلاسٹک اور کوڑا جلا کر  ڈیزل بنانا شروع کردیا ہے۔ 

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں لوگ ایندھن (پیٹرولیم مصنوعات) کی کمی کے باعث پلاسٹک کو جلا کر اس سے ڈیزل حاصل کر رہے ہیں جسے وہ اپنی روزمرہ ضروریات کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق پلاسٹک کو جمع کرکے چھوٹے چھوٹے حصے میں تقسیم کیا جاتا ہے اور پھر انہیں ایک آگ کی بھٹی  میں ڈالا جاتا ہے جس کے بعد پلاسٹک کو پگھلا کر اس سے ڈیزل حاصل کیا جاتا ہے۔ 

الجزیرہ نیوز کے مطابق مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں پیٹرولیم 
مصنوعات کی آمد کو روک رکھا ہے جبکہ مصر کی جو سرحد غزہ سے ملتی ہے وہاں بھی اسرائیل کا قبضہ ہے جس کے باعث غزہ میں ایندھن کی شدید قلت ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ماحولیاتی ماہرین اور ڈاکٹرز  پلاسٹک اور کوڑا جلا کر ڈیزل میں بدلنے کے عمل کو ماحولیات کے لیے اور خود لوگوں کی صحت کے لیے بھی نقصان دہ قرار دے رہے ہیں لیکن غزہ کے لوگوں کے پاس اس کے علاوہ کوئی راستہ بھی نہیں۔

مزید خبریں :