Time 27 اگست ، 2024
پاکستان

الیکشن کمیشن نے این اے 79 گوجرانوالا میں دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 79 گوجرانوالا میں دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا۔

الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہا کہ ریٹرنگ آفیسر دو روز میں دوبارہ گنتی کرکے فارم 49 جاری کرے، دوبارہ گنتی کے بعد کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔

فیصلے کے متن کے مطابق سپریم کورٹ فیصلے میں دوبارہ گنتی کا اختیار الیکشن کمیشن کو دےچکی ہے، دوبارہ گنتی میں ریٹرنگ افسر مسترد شدہ ووٹوں کا بھی جائزہ لے اور گنتی کراکر دو روز میں رپورٹ جمع کرائے۔

خیال رہے کہ این اے 79 گوجرانوالہ سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار احسان ورک کامیاب ہوئے تھے۔ مسلم لیگ ن کے ذوالفقار علی بھنڈر نے دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی۔

مزید خبریں :