28 اگست ، 2024
یوراگوئےکے فٹبالر جون ایزکویردو برازیل میں میچ کے دوران دل کی دھڑکن بند ہونے سے انتقال کرگئے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق27 سالہ ایزکویردوگزشتہ ہفتے ساؤپولو میں میچ کے دوران زمین پرگرگئےتھے۔
رپورٹ کے مطابق فٹبالر کے گرنے کے بعد فوری طور پر میچ روک دیا گیا جس کے بعد تمام کھلاڑی اس کے گرد جمع ہوگئے اور ایمبولینس کو بلانے کا کہا۔
بعدازاں گراؤنڈ میں ایمبولینس آئی اور جون کو اسپتال منتقل کیا گیا۔
اسپتال کی جانب سے دیے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ جون کا انتقال دل کی دھڑکن میں بے قاعدگی کے باعث ہوا۔
خبر ایجنسی کے مطابق مرنے والا فٹبالر شادی شدہ تھا اور اس کے 2 بچے تھے، چھوٹے بیٹے کی پیدائش رواں ماہ اگست کے شروع میں ہوئی تھی۔