Time 28 اگست ، 2024
پاکستان

بارش کے باعث کراچی ائیرپورٹ کی چھتیں ٹپکنے لگیں، انتظامیہ نے بالٹیاں رکھ دیں

بارش کے باعث کراچی ائیرپورٹ کی چھتیں ٹپکنے لگیں، انتظامیہ نے بالٹیاں رکھ دیں
فوٹو: فائل

بارش کے باعث کراچی ائیرپورٹ کی چھتیں بھی ٹپکنے لگیں،  انتظامیہ نے بارش کے پانی کو روکنے کے لیے جگہ جگہ بالٹیاں رکھ دیں۔

ذرائع کے مطابق  جناح ٹرمینل کے انٹرنیشنل ڈیپارچر لاؤنج کی چھت ٹپک رہی ہے۔ ٹرمینل کے  واک  وے ایریا  اور  طیارے تک  پہنچانے والےگیٹ نمبر 22 کی چھتوں سے بھی پانی آنے لگا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ  ائیرپورٹ  انتظامیہ  نے بارش کے پانی کو روکنےکے لیے جگہ  جگہ بالٹیاں رکھ دیں۔

ذرائع سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہےکہ  جناح ٹرمینل کی بلڈنگ پرانی ہوگئی ہے، جناح ٹرمینل کی چھت کی واٹرپروفنگ پہلے بھی کرچکے ہیں۔

ذرائع سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہےکہ  بارش رکنے کے بعد جناح  ٹرمینل کی چھت کی دوبارہ  واٹر پروفنگ کی جائےگی

مزید خبریں :