Time 29 اگست ، 2024
پاکستان

خراب کارکردگی والے سرکاری افسروں کا محاسبہ ہوگا، ترقی نہیں دی جائیگی

خراب کارکردگی والے سرکاری افسروں کا محاسبہ ہوگا، ترقی نہیں دی جائیگی
6 اگست کے اجلاس میں کم کیسز میں اہلیت اور معیار پر پورا اترنے والے 18 گریڈ کے افسروں کو ترقی دی گئی: رپورٹ/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بیوروکریسی میں ترقیوں کے لیے سلیکشن بورڈ کی سطح پر نئی حکمت عملی نافذ کردی۔

ایڈیٹرانویسٹی گیشن دی نیوز انصار عباسی کی رپورٹ کے مطابق خراب کارکردگی والے سرکاری افسروں کا محاسبہ کیا جائے گا اور صرف بہترین کارکردگی دکھانے والوں کو ترقی ملے گی جس کیلئے وفاقی حکومت نے بیوروکریسی میں ترقیوں کے لیے سلیکشن بورڈ کی سطح پر نئی حکمت عملی نافذ کردی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 6 اگست کے اجلاس میں کم کیسز میں اہلیت اور معیار پر پورا اترنے والے 18 گریڈ کے افسروں کو ترقی دی گئی، زیادہ تر کیسز کو مؤخر کردیا گیا جب کہ  عارضی ترقی کے علاوہ افسروں کو سپر سیڈ بھی کردیا گیا۔

مزید خبریں :