Time 29 اگست ، 2024
پاکستان

ڈیلی میل کے آرٹیکل سے عمران خان کی حقیقت دنیا کے سامنے عیاں ہو گئی: بیرسٹر عقیل

ڈیلی میل کے آرٹیکل سے عمران خان کی حقیقت دنیا کے سامنے عیاں ہو گئی: بیرسٹر عقیل
برطانوی اخبار کے آرٹیکل میں بانی پی ٹی آئی سے متعلق حقائق دنیا کے سامنے رکھے گئے ہیں: وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے قانون و انصاف۔ فوٹو فائل

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے ڈیلی میل کے آرٹیکل سے بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی حقیقت دنیا کے سامنے عیاں ہو گئی ہے۔

بیرسٹر عقیل ملک نے ڈیلی میل میں عمران خان سے متعلق چھپے آرٹیکل پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ برطانوی اخبار کے آرٹیکل میں بانی پی ٹی آئی سے متعلق حقائق دنیا کے سامنے رکھے گئے ہیں، آرٹیکل سے عمران خان کی حقیقت دنیا کے سامنے عیاں ہو چکی ہے۔

مشیر برائے قانون و انصاف نے کہا کہ بین الاقوامی میڈیا نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ڈس گریس کا لقب دیا، بانی پی ٹی آئی نے پاکستان کے آئین و قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چوری کرنا بانی پی ٹی آئی کی عادت ہے، ملک میں دہشتگردی کی لہر میں تیزی عمران خان کا دیا ہوا تحفہ ہے۔

مزید خبریں :