پاکستان

حکومت کا پاک ایران طرز پر پاک افغان بارڈر پر بھی مارکیٹ بنانےکا فیصلہ

حکومت کا پاک ایران طرز  پر پاک افغان بارڈر  پر بھی مارکیٹ بنانےکا فیصلہ
فوٹو: فائل

چمن: حکومت نے پاک ایران طرز  پر پاک افغان بارڈر  پر بھی مارکیٹ بنانےکا فیصلہ کیا ہے، مشترکا بازار کے لیے افغان حکام کے ساتھ بات چیت کا  آغاز کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر چمن کیپٹن (ر)  راجا اطہر عباس نے جیونیوز سے خصوصی بات چیت میں بتایا کہ  پاسپورٹ، ویزا، امیگریشن اور بارڈرکراسنگ کے مسائل کے حل کے لیے خصوصی ٹاسک فورس بنائی ہے، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں ٹاسک فورس روزانہ اجلاس کر رہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر چمن کے مطابق ماسٹرپلان کو فعال کرکے 10 ہزار  افراد کے  روزگار کے لیے کام شروع کردیا ہے، حکومت نے پاک ایران طرز  پر  پاک افغان مشترکہ بارڈر  مارکیٹ بنانے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے افغان حکام کے ساتھ بات چیت کا آغاز کردیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر چمن کا کہنا تھا کہ  باب دوستی سے  آنے جانے والوں کا  ڈیٹا ریکارڈ محفوظ بنانے کے لیے بارڈر ٹریولنگ کو  ریگولائز کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :