Time 30 اگست ، 2024
پاکستان

اڈیالہ جیل میں عمران سے سہولیات واپس لینے کی خبروں کی تردید، سپرنٹنڈنٹ نے سہولیات بھی بتادیں

اڈیالہ جیل میں عمران سے سہولیات واپس لینے کی خبروں کی تردید، سپرنٹنڈنٹ نے سہولیات بھی بتادیں
 عمران خان کو جیل مینوئل کے مطابق تمام سہولیات دستیاب ہیں: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل۔ فوٹو فائل

اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے سہولیات واپس لینے کی خبروں کی تردید کی ہے۔

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عبدالغفور انجم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان کو جیل مینوئل کے مطابق تمام سہولیات دستیاب ہیں، جیل میں انکی سکیورٹی اور صحت کا خاص خیال رکھا جاتا ہے، بانی پی ٹی آئی کو ایک انگریزی اخبار روزانہ دیا جاتا ہے اور ان کے پڑھنے کیلئے کتابیں بھی دستیاب ہیں، انہیں ورزش کیلئے مشین اور واک کیلئے جگہ بھی دستیاب ہے۔

سپرنٹنڈنٹ جیل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو کھانے کیلئے علیحدہ کچن دیا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی کی سکیورٹی کیلئے عملہ ہر وقت موجود رہتا ہے، بانی پی ٹی آئی کو پڑھنے کیلئے کتابیں بھی دستیاب ہیں۔

ان کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی کے سیل میں گٹر کھلا ہونے کی خبروں میں صداقت نہیں ہے، بشریٰ بی بی کے سیل میں چوہوں کی موجودگی کی خبروں میں بھی صداقت نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو ہفتے میں دو دفعہ فیملی، وکلاء اور سیاسی ملاقاتوں کی اجازت ہے، جیل میں سماعت کے موقع پر بھی بانی پی ٹی آئی ملاقاتیں کرتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو ٹیلی ویژن کی سہولت بھی دستیاب ہے۔

مزید خبریں :