Time 30 اگست ، 2024
پاکستان

کیرتھر کے پہاڑی سلسلوں میں بارشوں کے بعد طغیانی، 50 سے زائد دیہات کا زمینی رابطہ منقطع

کیرتھر کے پہاڑی سلسلوں میں بارشوں کے بعد طغیانی، 50 سے زائد دیہات کا زمینی رابطہ منقطع
پہاڑی نالوں میں طغیانی سے کاچھو کی رابطہ سڑکیں زیر آب آگئیں، جب کہ سڑکیں زیر آب آنے سے 50 سے زائد دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا__فوٹو: فائل

دادو: کیرتھر کے پہاڑی سلسلوں میں بارشوں کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔

گاج ندی میں طغیانی سے پانی کی سطح مسلسل بلند ہورہی ہے، گاج ندی میں دو مزدور ڈوب کر لاپتہ بھی ہوگئے جن میں سے ایک جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق پہاڑی نالوں میں طغیانی سے کاچھو کی رابطہ سڑکیں زیر آب آگئیں جبکہ سڑکیں زیر آب آنے سے 50 سے زائد دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔

ادھر سندھ کے کچے کے علاقے سے سیلاب متاثرین کی محفوظ مقامات پرنقل مکانی جاری ہے۔

دوسری جانب میہڑ  شہر اور گرد و نواح میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ  فریدآبادکے 20 دیہات کے راستے زیرآب آگئے ہیں جس کے باعث شہریوں کو سفر میں دشواری کا سامنا ہے۔  

مزید خبریں :