Time 30 اگست ، 2024
کاروبار

گزشتہ مالی سال تنخواہ دار طبقے کے 375 ارب روپے کے مقابلے خوردہ فروشوں نے کتنا ٹیکس اداکیا؟

گزشتہ مالی سال تنخواہ دار طبقے کے 375 ارب روپے کے مقابلے خوردہ فروشوں نے کتنا ٹیکس اداکیا؟
 ٹیکس کی شرح میں اضافے سے تنخواہ دار طبقے کو رواں مالی سال کے دوران 450 ارب روپے کا ٹیکس ادا کرنے کا اندازہ لگایا گیا ہے: فائل فوٹو

اسلام آباد: مالی سال 24-2023 میں تنخواہ دار طبقے نے 375 ارب روپے اور خوردہ فروشوں نے 34 ارب روپے ٹیکس ادا کیا۔ 

سرکاری اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ ملک بھر میں 31 لاکھ خوردہ فروشوں میں سے گزشتہ مالی سال کے دوران صرف 2 لاکھ 70 ہزار ریٹرن فائلرز ہیں جن کا قومی خزانے میں 34 ارب روپے کا ٹیکس حصہ ہے۔

دوسری جانب  تنخواہ دار طبقے نے 30 جون 2024 کو ختم ہونے والے گزشتہ مالی سال 2023-24 کے دوران 375 ارب روپے ادا کیے جب کہ ٹیکس کی شرح میں اضافے سے تنخواہ دار طبقے کی جانب سے رواں مالی سال کے دوران 450 ارب روپے کا ٹیکس ادا کرنے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ 

زرمبادلہ کمانے والے برآمد کنندگان نے گزشتہ مالی سال کے دوران مقررہ انکم ٹیکس نظام کی شکل میں 80 سے 90 ارب روپے ادا کیے لیکن اب حکومت انہیں عام ٹیکس نظام میں لے آئی۔

مزید خبریں :