Time 30 اگست ، 2024
انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ نے دولت میں امیتابھ بچن کو پیچھے چھوڑ دیا، رواں سال کی کمائی کتنی رہی؟

شاہ رخ نے دولت میں امیتابھ بچن کو پیچھے چھوڑ دیا، رواں سال کی کمائی کتنی رہی؟
ہورون انڈیا رچ لسٹ کی جانب سے یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ رواں سال کنگ خان کی کل دولت 7 ہزار300 کروڑ رہی/ فوٹو بھارتی میڈیا

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے رواں سال ہونے والی کمائی میں انڈسٹری کے تمام اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

ہورون انڈیا رچ لسٹ کی جانب سے یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ رواں سال کنگ خان کی کل دولت 7300 کروڑ رہی۔

لسٹ کے مطابق شاہ رخ خان کی اس کمائی میں صرف اداکاری سے حاصل کیا گیا معاوضہ شامل نہیں بلکہ اداکار نے اپنے پروڈکشن ہاؤس سے بھی اچھے خاصے پیسے کمائے ہیں۔

اس کے علاوہ سپر اسٹار انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے بھی مالک ہیں، آئی پی ایل ٹیم میں ان کے ہولڈنگز کی بڑھتی ہوئی قدر نے انہیں تفریحی صنعت کی سب سے امیر ترین شخصیت بننے میں بھی بڑی حد تک مدد کی ہے۔

رواں سال امیتابھ بچن کی دولت کتنی رہی؟

دوسری جانب لسٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال بالی وڈ کے مہنگے ترین سینئر اداکار امیتابھ بچن اور ان کے خاندان کی کل دولت 1600کروڑ رہی جکہ بگ بی اپنی سرمایہ کاری سے بڑے پیمانے پر منافع بھی کماتے ہیں۔

اگر دونوں سپر ہٹ اداکاروں کی دولت کا موازنہ کیا جائے تو شاہ رخ خان کی کمائی امیتابھ بچن سے 356 فیصد زیادہ ہے۔

لسٹ کے مطابق اداکارہ جوہی چاولہ اور ان کا خاندان 4600 کروڑ کی دولت کا مالک ہے جو شاہ رخ خان کے بعد دوسرے نمبر پر رہی ہیں۔

مزید خبریں :