Time 30 اگست ، 2024
انٹرٹینمنٹ

جب جیسمین نے نتاشا کے سامنے انکے بوائے فرینڈ سے محبت کا اظہار کیا تو نتاشا کا کیا ردعمل تھا؟ ویڈیو وائرل

جب جیسمین نے نتاشا کے سامنے انکے بوائے فرینڈ سے محبت کا اظہار کیا تو نتاشا کا کیا ردعمل تھا؟ ویڈیو وائرل
ہاردک پانڈیا اورسربین اداکارہ و ماڈل نتاشا اسٹینکوویچ مئی 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور دونوں کا ایک 4 سالہ بیٹا آگستیا بھی ہے__فوٹو: فائل

بھارتی ٹیلی ویژن کے مقبول اداکار علی گونی اداکارہ جیسمین بھسین سے قبل کرکٹر ہاردک پانڈیا کی سابقہ اہلیہ نتاشا اسٹینکوویچ کے ساتھ رومانوی تعلقات میں تھے۔

بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اب ان دنوں جیسمین، علی اور نتاشا کی ایک ساتھ ویڈیو وائرل ہورہی ہے جو کہ مقبول ترین بھارتی ڈانس شو نچ بلیے سیزن 9 کے سیٹ کی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسمین اپنے دیرینہ دوست علی اور ان کی جوڑی دار نتاشا کو سپورٹ کرنے آئی تھیں، اسٹیج پر موجود جیسمین نے اس موقع پر علی کے لیے اپنی محبت کا اظہار بھی کیا۔

جیسمین نے کہا میں علی سے بہت محبت کرتی ہوں اور بنا غرض کے یہ سب کو علم ہے، لیکن سب اس کا کچھ اور مطلب سمجھتے ہیں، سب کو اب جو بھی لگتا ہے لیکن علی ہے ہی ایسا، یہ آنکھوں آنکھوں میں سب لڑکیوں کو گھما لیتا ہے۔

جیسمین کے اس تبصرے پر جہاں علی تھوڑا شرمندہ ہوا وہیں نتاشا ناراض نظر آئیں، علی نے پھر کہا کہ کیا کررہی ہو، یہ شو میری ماں بھی دیکھتی ہیں۔

اس سے قبل علی نے انٹرویو میں نتاشا کا نام لیے بغیر رشتہ ختم ہونے سے متعلق بتایا تھا کہ 'جو میرا اس سے قبل رشتہ تھا سب جانتے ہیں کہ وہ کتنا سنجیدہ تھا لیکن علیحدگی کی وجہ ہی یہ تھی کہ نتاشا میری فیملی کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی تھی'۔

اداکار نے کہا کہ اس نے مجھ سے بولا 'ہم شادی کے بعد الگ رہیں گے لیکن یہ بات مجھے سمجھ نہیں آئی اسی لیے ہمارا بریک اپ ہوا، میں اپنی فیملی کو نہیں چھوڑ سکتا، انہیں ساتھ لے کے چلوں گا چاہے دنیا کی کوئی طاقت کیوں نہ آجائے'۔

واضح رہے کہ علی گونی اور نتاشا نے معروف بھارتی ڈانس شو 'نچ بلیے' کے نویں سیزن میں بطور جوڑی شرکت کی تھی، اب علی بھارتی اداکارہ جیسمین بھسین کے ساتھ رومانوی رشتے میں ہیں۔

یاد رہے کہ ہاردک پانڈیا اورسربین اداکارہ و ماڈل نتاشا اسٹینکوویچ مئی 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور دونوں کا ایک 4 سالہ بیٹا آگستیا بھی ہے۔

گزشتہ ماہ 18 جولائی کو ہاردک پانڈیا اور نتاشا نے انسٹاگرام پر اپنی علیحدگی کی تصدیق کی تھی۔

مزید خبریں :