30 اگست ، 2024
پشاور کے باچاخان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر 2 مسافروں میں منکی (ایم) پاکس کی علامات پائی گئیں۔
محکمہ صحت کے مطابق ائیرپورٹ پر اسکرینگ کے دوران دونوں مسافروں میں ایم پاکس کی علامات پائی گئیں۔
محکمہ صحت نے بتایاکہ ایم پاکس کے مریضوں کو پولیس سروسز اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں تشخیص کا عمل جاری ہے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں اب تک ایم پاکس کے 2 کیسز رپورٹ ہوچکےہیں۔
محکمہ صحت نے مزید کہا کہ باچاخان ائیرپورٹ پراب تک 20ہزار مسافروں کی اسکریننگ کی گئی جبکہ طورخم بارڈ پر 21 ہزار مسافروں کی اسکریننگ کی گئی ہے۔