Time 30 اگست ، 2024
کاروبار

سانگھڑ میں تیل وگیس کا بڑا ذخیرہ دریافت، 68 لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس ملے گی

سانگھڑ میں تیل وگیس کا بڑا ذخیرہ دریافت، 68 لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس ملے گی
بلوچ کنواں -2 کی کھدائی فروری 2024 میں شروع کی گئی تھی: او جی ڈی سی ایل— فوٹو:  او جی ڈی سی ایل

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) نے سندھ کے ضلع سانگھڑ میں تیل وگیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کر لیا۔

ترجمان کے مطابق بلوچ کنواں 2 سے 388 بیرل یومیہ خام تیل اور  68 لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس حاصل ہوگی۔ 

ترجمان کا کہنا ہے کہ بلوچ کنواں -2 کی کھدائی فروری 2024 میں شروع کی گئی، 3920 میٹر تک کھدائی کرنے کے بعد تیل وگیس کے ذخائر دریافت ہوئے۔

ترجمان نے بتایاکہ او جی ڈی سی ایل سنجھورو بلاک کے سمیر فارمیشن میں مزید کنویں کھودنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

مزید خبریں :