Time 31 اگست ، 2024
کاروبار

عالمی مارکیٹ میں سونا سستا، پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ

عالمی مارکیٹ میں سونا سستا، پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ
عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 13 ڈالر کم ہوکر فی اونس 2503 ڈالر ہے/ فائل فوٹو

عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے کے باوجود ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1000 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 62 ہزار 500 ہوگئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونا 857 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 25 ہزار 51 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ  13 ڈالر کم ہوکر فی اونس 2503 ڈالر ہے۔

مزید خبریں :