Time 31 اگست ، 2024
صحت و سائنس

کراچی میں منکی پاکس کا پہلا مشتبہ کیس سامنے آگیا

کراچی میں منکی پاکس کا پہلا مشتبہ کیس سامنے آگیا
 مریض کو خارش ہے اور اس کے جسم پر لال دھبے بھی ہیں، حکام سندھ انفیکشز ڈیزیز اسپتال۔ فوٹو فائل 

کراچی میں منکی پاکس کا پہلا مشتبہ کیس سامنے آگیا۔

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے کراچی پہنچنے والے مسافر میں منکی پاکس کی مشتبہ علامات پائی گئیں۔

ائیرپورٹ ذرائع کا بتانا ہے کہ منکی پاکس کے مشتبہ مسافر کو سندھ گورنمنٹ کے اسپتال نیپا منتقل کر دیا گیا ہے۔

سندھ انفیکشز ڈیزیز اسپتال کے حکام کا کہنا ہے کہ مریض کو خارش ہے اور اس کے جسم پر لال دھبے بھی ہیں، مریض منکی پاکس کے مشتبہ علامات کے ساتھ آیا۔

اسپتال حکام کے مطابق مشتبہ مریض کو آئیسولیشن وارڈ میں منتقل کیا ہے، رپورٹس آنے کے بعد منکی پاکس کی تصدیق ہو سکے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی بیرون ملک سے پشاور آنے والے دو مسافروں میں منکی پاکس کی علامات پائی گئی تھیں۔