Time 31 اگست ، 2024
کاروبار

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
پیٹرول کی قیمت میں 1.86 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے،فوٹو: فائل

اسلام آباد:  وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

پیٹرول کی قیمت میں 1.86 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.32 روپے کمی کی گئی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2.15 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2.97 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔

پیٹرول کی قیمت 1.86 روپے فی لیٹر کمی کے بعد 259.10 روپے فی لیٹر  ہوگئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت  3.32 روپےکمی کے بعد  262.75 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت  2.97 روپے فی لیٹر کم ہو کر 154.05 روپے ہوگئی ہے۔مٹی کے تیل کی قیمت 2.15 روپے فی لیٹر کم ہو کر 169.62 روپے فی لیٹر  ہوگئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

مزید خبریں :