Time 31 اگست ، 2024
پاکستان

نوازشریف کی لندن روانگی کا پروگرام حتمی نہیں، اگر گئے بھی تو واپس آجائیں گے: احسن اقبال

نوازشریف کی لندن روانگی کا پروگرام حتمی نہیں، اگر گئے بھی تو واپس آجائیں گے: احسن اقبال
نوازشریف معالج سے معائنہ کرانے کیلئے پہلے بھی لندن جاچکے ہیں: رہنما ن لیگ— فوٹو:فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف اگر لندن گئے بھی تو واپس آجائیں گے۔

ماڈل ٹاؤن میں ن لیگ کے مشاورتی اجلاس کے بعد گفتگو میں احسن اقبال کا کہنا تھاکہ نوازشریف کی لندن روانگی کا پروگرام حتمی نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ نوازشریف اگر لندن جائیں گے تو اپنے چیک اپ کیلئے جائیں گے اور چیک اپ کراکے واپس آجائیں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ نوازشریف معالج سے معائنہ کرانے کیلئے پہلے بھی لندن جاچکے ہیں۔

مزید خبریں :