Time 01 ستمبر ، 2024
پاکستان

فچ اور موڈیزکا پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈکرنا مثبت معاشی اشاریوں کا اعتراف ہے: وزیراعظم

فچ اور موڈیزکا پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈکرنا مثبت معاشی اشاریوں کا اعتراف ہے: وزیراعظم
فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نےکہا ہےکہ فچ اور موڈیزکا پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈکرنا مثبت معاشی اشاریوں کا اعتراف ہے۔

وزیراعظم شہباز  شریف نے کہا ہےکہ فچ کے بعد  موڈیز  نے  بھی پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ  کو اپ گریڈ کیا ہے جو عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے پاکستان کے مثبت معاشی اشاریوں کا اعتراف ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نےکہا ہےکہ  عوام کی مشکلات کا احساس  ہے، حکومت عوام کے  مسائل کے حل کے لیے دن رات کام کر رہی ہے۔

وزیراعظم  نےکہا ہےکہ وفاقی حکومت  اور  پنجاب حکومت کی جانب سے بجلی صارفین کو بلوں کی مد میں ایک بڑا ریلیف دیا گیا، آج سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی گئی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا ہےکہ  حکومت معاشی اصلاحات کی پالیسی پر گامزن ہے، حکومت کی رائٹ  سائزنگ پالیسی کے بھی معیشت پر مثبت اثرات جلد نمایاں ہوں گے۔

مزید خبریں :