Time 01 ستمبر ، 2024
کھیل

ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ کی یاسر سلطان سے ملاقات، نیا جیولن فراہم کرنے کا وعدہ کیا

ڈی جی پاکستان  اسپورٹس بورڈ کی یاسر سلطان سے ملاقات، نیا جیولن فراہم کرنے کا وعدہ کیا
یاسر سلطان نے اپنے کیریئر میں ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں برانز اور ایشین تھروئنگ چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیتا ہے— فوٹو: پاکستان اسپورٹس بورڈ

پیرس اولمپکس میں ارشد ندیم کی حالیہ کامیابی کے بعد جیولن تھرو پر اسپورٹس حکام کی توجہ مرکوز ہو گئی۔ 

 ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) یاسر پیرزادہ نے لاہور میں پاکستان کے نمبر 2 جیولن تھروور یاسر سلطان سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران ڈی جی پی ایس بی نے یاسر سلطان کو مکمل تعاون کا یقین دلایا اور انہیں نیا جیولن فراہم کرنے کا وعدہ بھی کیا۔

یاسر سلطان اس وقت اگلے ماہ بھارت میں ہونے والی ساؤتھ ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی تیاری کر رہے ہیں۔

یاسر سلطان نے اپنے کیریئر میں ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں برانز اور ایشین تھروئنگ چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیتا ہے۔

79.93 میٹر کی بہترین تھرو کے ساتھ، وہ ساؤتھ ایشین چیمپئن شپ میں بھی میڈل کی امید سمجھے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں :