Time 02 ستمبر ، 2024
پاکستان

پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی میں عدلیہ سے متعلق بل کی مخالفت کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی میں عدلیہ سے متعلق بل کی مخالفت کا فیصلہ
دونوں ایوانوں کے پی ٹی آئی ارکان کو عدلیہ سے متعلق بل کی مخالفت کے احکامات جاری کیے گئے: ذرائع— فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی اسمبلی اجلاس میں عدلیہ سے متعلق بل کی مخالفت کا فیصلہ کرلیا۔

پاکستان تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں تحریک انصاف کی مرکزی قیادت اور سنی اتحاد کونسل کے سربراہ شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی اجلاس میں عدلیہ سے متعلق بل کی مخالفت کا فیصلہ کیا اور دونوں ایوانوں کے پی ٹی آئی ارکان کو عدلیہ سے متعلق بل کی مخالفت کے احکامات جاری کیے گئے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ممبران اسمبلی اور سینیٹ کو زبانی و تحریری طورپرپارٹی پالیسی سےآگاہ کردیاگیا ہے اور پارلیمانی پارٹی اجلاس میں مذاکرات سےمتعلق ارکان کواعتمادمیں لیاگیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق بیرسٹرگوہرخان نے بطور چیئرمین ممبران کوپارٹی فیصلے کے مطابق احکامات جاری کیے۔

مزید خبریں :