Time 02 ستمبر ، 2024
دنیا

امریکا نے وینز ویلا کے صدر کا ہوائی جہاز ضبط کرلیا

امریکا  نے وینز ویلا کے صدر کا ہوائی جہاز  ضبط کرلیا
امریکی حکام نے جہاز کی ڈومینکن ری پبلک میں موجودگی کی وجہ نہیں بتائی ہے، فوٹو: امریکی میڈیا

امریکا  نے  وینز ویلا کے صدر  نکولس مادورو کا ہوائی جہاز  ضبط کرلیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق  امریکی پابندیوں کی  خلاف ورزی  پر  وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کا جہاز قبضے میں لیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا  نے طیارے کو ڈومینکن ری پبلک سے ضبط کرکے فلوریڈا پہنچایا۔

امریکی حکام نے جہاز کی ڈومینکن ری پبلک میں موجودگی کی وجہ نہیں بتائی ہے۔

وینزویلا کے صدر کا ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر مالیت کا جہاز کئی  ماہ  سے ڈومینکن ری پبلک میں موجود تھا۔

خیال رہےکہ امریکا اور  وینزویلا  کے تعلقات طویل عرصے سے سردمہری کا شکار ہیں۔

مزید خبریں :