Time 03 ستمبر ، 2024
پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا مہنگائی سنگل ڈیجٹ آنے پر اطمینان کا اظہار

وزیراعظم شہباز شریف کا مہنگائی سنگل ڈیجٹ آنے پر اطمینان کا اظہار
افراطِ زر میں کمی وزارت خزانہ کی معاشی آؤٹ لک رپورٹ کی پیشگوئی کے عین مطابق ہے: شہباز شریف/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے مہنگائی سنگل ڈیجٹ آنے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومتی معاشی ٹیم کی محنت رنگ لا رہی ہے اور معیشت ترقی کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگست میں مہنگائی 9.6 فیصد پر آنا معیشت میں بہتری کے حکومتی اقدامات کا عکاس ہے، 3 برس میں مہنگائی کی کم ترین شرح کا سہرا حکومتی معاشی ٹیم کی محنت کو جاتا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ افراطِ زر میں کمی وزارت خزانہ کی معاشی آؤٹ لک رپورٹ کی پیشگوئی کے عین مطابق ہے، ہم نے اپنی سیاست کی قربانی دے کر ملکی معیشت کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔

مزید خبریں :