03 ستمبر ، 2024
ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک ہزار روپےکم ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ہزار روپے کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 61 ہزار 500 روپے ہے۔
10 گرام سونےکا بھاؤ 857 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 24 ہزار 194 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں ڈالر کا بھاؤ 5 ڈالر کم ہوکر 2 ہزار 498 ڈالر فی اونس ہے۔