Time 03 ستمبر ، 2024
پاکستان

کراچی میں بارشوں کے بعد ائیرپورٹ اتھارٹی کے ملازمین ڈینگی سے متاثر ہونے لگے

کراچی میں بارشوں کے بعد ائیرپورٹ اتھارٹی کے ملازمین ڈینگی سے متاثر ہونے لگے
ذرائع کے مطابق ائیرپورٹ اتھارٹی کے شعبہ کارگو میں ڈینگی مچھروں کی بہتات ہے،فوٹو: فائل

کراچی میں بارشوں کے بعد ائیرپورٹ  اتھارٹی کے ملازمین ڈینگی سے متاثر  ہو رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ائیرپورٹ اتھارٹی کے شعبہ کارگو  میں ڈینگی مچھروں کی بہتات ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی ائیرپورٹ کے مختلف مقامات پر بارش کا پانی ابھی تک موجود ہے۔

ذرائع نے بتایا ہےکہ ائیرپورٹ اتھارٹی کا ملازم عادل حسین ڈینگی کے باعث اسپتال میں زیرعلاج ہے۔

ذرائع کے مطابق  حالیہ بارشوں کے بعد مچھروں کی تعداد  بڑھنے سے ائیرپورٹ میں اسپرے نہیں کیا گیا۔

دوسری  جانب  محکمہ موسمیات نے ایک بار  پھر کراچی میں بادلوں کے برسنے کی پیشگوئی کردی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق تھرپارکر میں کل سے ہلکی بارش شروع ہوئی ہے اور کل مون سون ہوائیں حیدرآباد تک پہنچیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں صرف کل ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے جب کہ مضافاتی علاقوں میں تیز بارش ہو سکتی ہے۔

سردار سرفراز  نےکہا کہ آئندہ دنوں میں کراچی کا موسم گرم رہنے کا امکان ہے، ستمبر میں درجہ حرارت میں ایک ڈگری اضافہ ہوتا ہے جب کہ ستمبر کا اوسط درجہ حرارت 33.5 ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے۔

مزید خبریں :