Time 03 ستمبر ، 2024
دلچسپ و عجیب

میٹا اے آئی نے ایک خاتون کو خودکشی کرنے سے بچا لیا

میٹا اے آئی نے ایک خاتون کو خودکشی کرنے سے بچا لیا
یہ واقعہ بھارت میں پیش آیا / فوٹو بشکریہ سی نیٹ

میٹا کے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی اسسٹنٹ میٹا اے آئی کا استعمال اب کمپنی کی تمام سروسز میں کیا جا رہا ہے۔

ویسے تو صارفین اسے اے آئی چیٹ بوٹ کو مختلف سوالات کے جواب جاننے یا تصاویر بنانے کے لیے کرتے ہیں۔

مگر اس نے بھارت میں ایک خاتون کی جان بچانے میں مدد کی ہے۔

جی ہاں واقعی میٹا اے آئی نے بھارتی شہر لکھنو سے تعلق رکھنے والی خاتون کی زندگی بچائی ہے۔

اس اے آئی اسسٹنٹ کی جانب سے پولیس کو خاتون کی جانب سے خودکشی کی کوشش سے خبردار کیا گیا تھا۔

پولیس نے اس الرٹ پر فوری ایکشن لیتے ہوئے اس خاتون کی زندگی بچا لی۔

مقامی پولیس کے مطابق 21 سالہ خاتون اپنے شوہر کی جانب سے چھوڑے جانے پر پریشان تھی اور اس نے خودکشی کرنے کا فیصلہ کیا۔

اس خاتون نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اس کے گردن کے گرد پھانسی کا پھندا موجود تھا۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مقامی پولیس کو میٹا کی جانب سے الرٹ موصول ہوا جس کے بعد وہ متحرک ہوگئی۔

وہ فوری طور پر اس گاؤں میں پہنچے جہاں وہ خاتون رہائش پذیر تھی اور اسے خودکشی کرنے سے روکا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ گھر میں موجود دیگر افراد کو علم ہی نہیں تھا کہ وہ خاتون خودکشی کی کوشش کرنے والی ہے۔

بعد ازاں خاتون کے شوہر کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

مزید خبریں :