Time 03 ستمبر ، 2024
دنیا

بھارت میں شہری نے گائے پر بھونکنے والے کتے کو ڈنڈے مار کر ہلاک کردیا

بھارت میں شہری نے گائے پر بھونکنے والے کتے کو ڈنڈے مار کر ہلاک کردیا
اسکرین گریب

بھارتی شہر مراد آباد میں شہری نے گائے پر بھونکنے والے کتے کو ڈنڈے مار کر ہلاک کردیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص زمین پر گرے کتے پر ڈنڈے برسارہا  ہے جبکہ اطراف میں کھڑے لوگ واقعے کی ویڈیو بنارہے ہیں۔

ویڈیو میں اطراف میں کھڑے لوگوں کو کتے پر تشدد کرنے والے شخص سے پوچھتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ وہ ایسا کیوں کررہا ہے، ساتھ ہے لوگ اس شخص کو برا بھلا بھی کہہ رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کتے پر تشدد کرنے والا شخص ایک ڈیری مالک ہے جس نے گائے پر بھونکنے کی وجہ سے کتے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

واقعہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مراد آباد پولیس نے متعلقہ تھانے میں کتے پر تشد کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور اس ضمن میں قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :