Time 03 ستمبر ، 2024
کاروبار

بیرونی فنانسنگ گیپ پورا کرنے میں مشکلات، آئی ایم ایف سے قرض منظوری مزید تاخیر کا شکار

بیرونی فنانسنگ گیپ پورا کرنے میں مشکلات، آئی ایم ایف سے قرض منظوری مزید تاخیر کا شکار
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ 12 جولائی کو ہوا تھا، آئی ایم ایف بورڈ کے 9 اور 13 ستمبر کے اجلاسوں میں بھی پاکستان کا ایجنڈا شامل نہیں— فوٹو:فائل

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے پاکستان کیلئے 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کی  منظوری مزید تاخیر کا شکار ہوگئی۔

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے ستمبر میں مزید اجلاسوں کا کیلنڈر جاری کردیا گیا جبکہ بورڈ کے 9 اور 13 ستمبر کو بھی اجلاسوں کا شیڈول جاری کیا۔

بورڈ کے 9 اور 13 ستمبر کے اجلاسوں میں بھی پاکستان کا ایجنڈا شامل نہیں جبکہ آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ کے 9 ستمبر کے اجلاس میں بھوٹان کا کیس شامل ہے اور 13 ستمبر کے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں ناروے کا کیس شامل ہے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ 12 جولائی کو ہوا تھا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کو تاحال بیرونی فنانسنگ گیپ کو پورا کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے اور پیشگی شرائط پوری ہونے کے بعد پاکستان کا ایجنڈا شامل ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کرنے کیلئے پر امید ہے۔

اس حوالے سے وزیر خزانہ کا کہنا  ہے کہ ایکسٹرنل فنانسنگ گیپ پورا کرنے کیلئے ایڈوانس اسٹیج پر ہیں، اس ماہ قرض پروگرام کی آئی ایم ایف سے منظوری ملے گی۔

مزید خبریں :