Time 04 ستمبر ، 2024
دنیا

روس کا یوکرین کے فوجی انسٹیٹیوٹ پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ، 51 افراد ہلاک، 200 سے زائد زخمی

روس کا یوکرین کے فوجی انسٹیٹیوٹ پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ، 51 افراد ہلاک، 200 سے زائد زخمی
فوٹو: غیر ملکی میڈیا

روس نے یوکرین کے شہر پولٹاوا میں فوجی انسٹیٹیوٹ پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کر دیا۔

یوکرینی حکام کے مطابق  فوجی انسٹیٹیوٹ پر 2 بیلسٹک میزائل داغے گئے، روسی حملے میں 51 افراد ہلاک اور 235 زخمی ہوئے۔

یوکرینی حکام کی جانب سے ہلاک و زخمی افراد کی  مزید تفصیل نہیں بتائی گئی۔

البتہ تجزیہ نگاروں کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں یوکرینی فوجی شامل ہوسکتے ہیں۔

دوسری جانب پولٹاوا میں 3 روز کے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

یوکرینی صدر زیلنسکی نے روس کے بیلسٹک میزائل حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  آج کا حملہ رواں برس یوکرین پر ہوئے روسی حملوں میں سب سے ہلاکت خیز حملہ بتایا جا رہا ہے، روس کو اس حملے کا حساب چُکانا ہوگا۔

یوکرین کے ایک رکن پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ یوکرین کو جنگ کو روسی سرزمین میں لے جانا چاہیے تاکہ ان تمام ہلاکتوں کو روکا جا سکے جن کا ہم یہاں یوکرین میں ہر روز سامنا کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :