Time 04 ستمبر ، 2024
دلچسپ و عجیب

وہ پودے جو 80 سال تک آپ کے گھروں میں زندہ رہ سکتے ہیں

وہ پودے جو 80 سال تک آپ کے گھروں میں زندہ رہ سکتے ہیں
اگر آپ اچھی دیکھ بھال اور سازگار ماحول فراہم کریں تو مخصوص پودے آپ کے گھر کو لمبے عرصے تک ہرا بھرا رکھ سکتے ہیں/ فائل فوٹو

درختوں کے بارے میں سب ہی جانتے ہیں کہ وہ کئی سو سال کی عمر پاتے ہیں اور انسانوں کو اس کا فائدہ پہنچاتے ہیں۔

تاہم آپ نے یہ کبھی نہیں سنا ہوگا کہ پودے گھروں میں بھی لمبی عمر پا سکتے ہیں، جی بالکل اگر آپ اچھی دیکھ بھال اور سازگار ماحول فراہم کریں تو مخصوص پودے آپ کے گھر کو لمبے عرصے تک ہرا بھرا رکھ سکتے ہیں۔

مونسٹیرا

وہ پودے جو 80 سال تک آپ کے گھروں میں زندہ رہ سکتے ہیں
فائل فوٹو

مونسٹیرا ایک خوبصورت پودا ہے جس کے پتے گہرے سبز رنگ کے ہوتے ہیں اور پتوں پر موجود خاص کٹاؤ اس کی خوبصورتی کو بڑھاتا ہے، یہ ہی وجہ ہے کہ لوگ اس پودے کو گھر کی خوبصورتی کیلئے رکھنا پسند کرتے ہیں، اگر اس پودے کی اچھی دیکھ بھال کی جائے تو یہ لمبی عمر کو پہنچ سکتا ہے۔

پوتھوس

وہ پودے جو 80 سال تک آپ کے گھروں میں زندہ رہ سکتے ہیں
فائل فوٹو

پوتھوس کی خاصیت اس کے ہرے پتوں پر پیلے رنگ کے نشان ہونا ہے اسی لیے یہ پودے گھروں کی زینت بنتے ہیں جب کہ اس پودے کو اگانے کیلئے زیادہ محنت بھی نہیں کرنی پڑتی۔

اسنیک پلانٹ

وہ پودے جو 80 سال تک آپ کے گھروں میں زندہ رہ سکتے ہیں
فائل فوٹو

اسنیک پلانٹ کسی بھی نرسری پر باآسانی دستیاب ہوتا ہے جو گھروں میں آسانی سے اگایا جاسکتا ہے۔

اس کے پودے کی شکل کی وجہ سے اسے اسنیک پلانٹ کا نام دیا گیا ہے جب کہ یہ پودا قیمت میں بھی مناسب ہوتا ہے اور لمبی عمر پاتا ہے۔

ایلو ویرا

وہ پودے جو 80 سال تک آپ کے گھروں میں زندہ رہ سکتے ہیں
فائل فوٹو

ایلو ویرا کا پودا زیادہ تر لوگوں کے گھروں میں پایا جاتا ہے کیونکہ یہ پودا اپنے اندر بہت سی جادوئی خصوصیت رکھتا ہے۔

اس پودے سے حاصل کیا گیا گودا جلد اور بالوں کیلئے بہترین تصور کیا جاتا ہے، یہ سخت جان اور لمبے عرصے تک چلنے والا پودا ہے اور اس پودے کی دیکھ بھال پر زیادہ محنت بھی نہیں کرنی پڑتی۔

چائینز ایور گرین پلانٹ

وہ پودے جو 80 سال تک آپ کے گھروں میں زندہ رہ سکتے ہیں
فائل فوٹو

چائینز ایور گرین پلانٹ کے پتے ہرے اور لال رنگ کے ہوتے ہیں، یہ پودا بھی اپنی خوبصورتی کی وجہ سے لوگوں کی توجہ حاصل کرتا ہے اور مناسب ہوا اور پانی کے خیال سے یہ پودا لمبی عمر پاسکتا ہے۔

مزید خبریں :