04 ستمبر ، 2024
بھارت کی ٹینس اسٹار اور کرکٹر شعیب ملک کی سابق اہلیہ ثانیہ مرزا نے بیٹے اذہان مرزا ملک کی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی۔
ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر کافی فعال رہتی ہیں اور اپنی ذاتی زندگی سے متعلق مداحوں کو آگاہ کرتی رہتی ہیں۔
گزشتہ روز ثانیہ مرزا نے اپنے انسٹاگرام کے آفیشل اکاؤنٹ سے کئی تصاویر پوسٹ کی ہیں جس میں ان کے بیٹے اذہان مرزا ملک نے نومولود کو اٹھایا ہوا ہے۔
ٹینس اسٹار کی تصاویر پوسٹ کرنے پر چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں۔
رپورٹس کے مطابق ثانیہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر پرانی ہیں اور اذہان ملک کی تصویر میں ان کی گود میں خالہ انعم مرزا کی بیٹی دعا ہے اور یہ تصویر اس کی پیدائش کے موقع پر لی گئی تھی۔
دعا مرزا اسد سابق بھارتی کرکٹر اظہر الدین کی پوتی ہیں۔