Time 04 ستمبر ، 2024
کاروبار

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن، 96کروڑ 97 لاکھ شیئرز کے سودے طے

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن، 96کروڑ 97 لاکھ شیئرز کے سودے طے
فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا، بازار میں شیئرز کی خرید و فروخت 8 مئی کے بعد بلند ترین رہی۔

بدھ کو اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 491  پوائنٹس اضافے سے 78848 پر بند ہوا ہے۔ شیئرز بازار میں آج 96کروڑ 97 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 17 ارب 51 کروڑ روپے رہی۔

رواں سال 8 مئی کو بازار میں 97 کروڑ شیئرز کے ریکارڈ سودے ہوئے تھے۔

 اس کے علاوہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 54 ارب روپے اضافے سے10485 ارب روپے ہے۔ 

مزید خبریں :