04 ستمبر ، 2024
ریاض: سعودی شہزادی لطیفہ بنت عبدالعزیز کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق نماز جنازہ آج بدھ کو ریاض کی جامع امام ترکی بن عبد اللہ میں عصر کی نماز کے بعد ادا کی گئی۔ ان کی تدفین ریاض کے العود قبرستان میں کی گئی۔
نماز جنازہ میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی شرکت کی۔ شہزادی لطیفہ بنت عبدالعزیز سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی بہن اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی پھوپھی تھیں۔
خیال رہےکہ سعودی ایوان شاہی نےگزشتہ روز شہزادی لطیفہ بنت عبد العزیز آل سعود کے انتقال کا اعلان کیا تھا۔
شہزادی لطیفہ بنت عبدالعزیز کے انتقال پر صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی قیادت، شاہی خاندان اور عوام سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
صدر اور وزیراعظم نے شہزادی لطیفہ بنت عبدالعزیز کے لیے مغفرت اور ورثا کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔