Geo News
Geo News

پاکستان

دنیا کے مختلف ممالک کی جیلوں میں 20 ہزار پاکستانیوں کے قید ہونےکا انکشاف

دنیا کے مختلف ممالک کی جیلوں میں 20 ہزار پاکستانیوں کے قید ہونےکا انکشاف
سب سے زیادہ 10 ہزار سے زائد پاکستانی سعودی عرب کی جیلوں میں قید ہیں،فوٹو: فائل

دنیا کے 88 ممالک کی جیلوں میں 20  ہزار  پاکستانیوں کے قید ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

قومی اسمبلی میں پیش کردہ دستاویز میں بیرون ملک جیلوں میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

 دستاویز کے مطابق 88 ممالک کی جیلوں میں 20 ہزار پاکستانی شہری قید ہیں، ان میں سزائے موت کے 68 پاکستانی شامل ہیں  جنہیں دہشت گردی، قتل اور منشیات کی اسمگلنگ  پر  سزائے موت سنائی گئی ہے۔

 سب سے زیادہ 10 ہزار  سے زائد پاکستانی سعودی عرب کی جیلوں میں قید ہیں۔

اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات میں 5 ہزار 292، ملائیشیا میں 463، برطانیہ میں 321، عمان میں 578، ترکیہ میں 387، بحرین میں 371، یونان میں 598، چین میں 406، جرمنی میں 90، عراق میں 40، امریکا میں 114، سری لنکا میں 89، اسپین میں 92،  افغانستان میں 85، ساؤتھ افریقا میں 48 اور فرانس میں 286 پاکستانی قید ہیں۔