04 ستمبر ، 2024
اسلام آباد پولیس کی محنت رنگ لے آئی اور پولیس کی 10 ٹیموں نے رات دن ایک کرکے خاتون پھل فروش کا مغوی بچہ بازیاب کرالیا۔
اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق خاتون تھانہ کوہسار کے علاقے ایف سکس میں فروٹ کی ریڑھی لگاتی ہے، خاتون کے ساتھ اس کا 7 ماہ کا بچہ بھی ہوتا ہے، 31 اگست کو گاڑی میں سوارملزمان نے خاتون کا بچہ اغوا کیا۔
ترجمان نے بتایاکہ آئی جی اسلام آباد نے نوٹس لیکربچےکی فوری بازیابی کےاحکامات دیے اور ڈی آئی جی مصطفیٰ تنویرکی زیرنگرانی آرڈی یوکی10 ٹیمیں بنائی گئیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس ٹیموں نے تمام وسائل استعمال کرتے ہوئے بچے کو بازیاب کرلیا اور اغوا میں ملوث خاتون سمیت 2ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا جبکہ ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال گاڑی بھی برآمد کی گئی۔
پولیس کے مطابق مغوری بچہ قانونی کارروائی کے بعد والدہ کے حوالے کردیا گیا، ڈی آئی جی ڈاکٹرسید مصطفیٰ تنویرنے بچے کی والدہ سے ملاقات کی اور بچہ ان کے حوالے کیا۔
ترجمان نے بتایاکہ بچہ واپس ملنے پروالدہ خوشی سے نہال ہوگئیں اور اسلام آباد پولیس کا شکریہ ادا کیا۔