04 ستمبر ، 2024
صوابی میں رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) شہرام ترکئی کے حجرے میں فائرنگ سے چوکیدار جاں بحق ہوگیا جب کہ فائرنگ کے بعد فرار ہونے والا حملہ آور بھی مارا گیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق چوکیدار نے حملہ آور کو حجرےمیں داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کی جس پر ملزم منیرخان نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں چوکیدار جاں بحق ہوگیا۔
ملزم حجرے میں موجود دیگر لوگوں پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا تھا۔ حملے کے وقت شہرام ترکئی حجرے میں موجود نہیں تھے۔
پولیس کے مطابق ملزم کا تعاقب کیا گیا اور پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں ملزم بھی مارا گیا۔
سوشل میڈیا پر واقعے کی سی سی ٹی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں مسلح چوکیدار کو ملزم کو گیٹ سے باہر لے جاتےدیکھا جاسکتا ہے۔