Time 05 ستمبر ، 2024
کاروبار

ایڈوانس اسٹیج پر ہیں آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کی منظوری جلد ہو جائے گی: وفاقی وزیر خزانہ

ایڈوانس اسٹیج پر ہیں آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کی منظوری جلد ہو جائے گی: وفاقی وزیر خزانہ
فوٹو: فائل

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے قرض پروگرام کی منظوری کیلئے بات آگے بڑھ رہی ہے، ایڈوانس اسٹیج پر ہیں، جلد منظوری ہوجائے گی۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے قرض منظوری کیلئے ابھی حتمی تاریخ نہیں دی جا سکتی، تاہم رواں ماہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے قرض پروگرام کی منظوری ہو جائے گی۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بیرونی فنانسنگ پر  بات چیت بھی جلد فائنل ہو جائے گی۔

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سے مؤخر ادائیگیوں پر ادھار تیل کی سہولت پر بات کر رہے ہیں جبکہ سعودیہ کے ساتھ باہمی معاہدوں کے تحت پراجیکٹس اور سرمایہ کاری پر بھی بات ہو رہی ہے۔

وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ دوست ممالک کے علاوہ بھی کمرشل اداروں سے لینڈنگ پر بات چیت کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :