Time 05 ستمبر ، 2024
دنیا

سوئٹزر لینڈ نے حماس پر پابندی کی منظوری دیدی

سوئٹزر لینڈ نے حماس پر پابندی کی منظوری دیدی
فوٹو: فائل

سوئٹزرلینڈ کی حکومت نے حماس پر پابندی کے قانون کے مسودے کی منظوری دے دی۔

خبرایجنسی کے مطابق پابندی قانون کے مسودے میں حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا گیا ہے جبکہ مسودے میں پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کیلئے قید یا جرمانے کی سزا بھی مقرر کی گئی ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق حماس پر پابندی کے قانون کے مسودے کو منظوری کیلئے پارلیمنٹ بھیجا جائے گا۔

سوئٹز میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سوئٹزرلینڈ کی یہودی تنظیموں ایس آئی جی اور پی ایل جے ایس حماس پر پابندی کا مطالبہ کرتے رہے تھے تاہم ناقدین کی جانب سے سوئٹز حکومت کی جانب سے حماس پر پابندی کے قانون کے مسودے کی منظوری کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ حماس پر پابندی کے اس اقدام سے سوئٹرز لینڈ فلسطین تنازعے میں اپنا نیوٹرل پوزیشن ختم کردے گا اور اس کا ثالث کا کردار بھی ختم ہو جائے گا۔

سوئٹز میڈیا رپورٹ کے مطابق قانونی مسودے پر سکیورٹی پالیسی کمیشن سے بھی کنسلٹ کیا جائے گا جبکہ کسی گروپ یا تنظیم پر پابندی کو وفاقی ایڈمنسٹریٹو کورٹ میں بھی چیلنج کیا جا سکتا ہے۔

مزید خبریں :