Time 05 ستمبر ، 2024
جرائم

نارووال: ملزمان کی گھر میں گھس کر گن پوائنٹ پر خاتون سے مبینہ جنسی زیادتی

نارووال: ملزمان کی گھر میں گھس کر گن پوائنٹ پر خاتون سے مبینہ جنسی زیادتی
متاثرہ خاتون کے شوہر نے الزام عائد کیا کہ دو ملزمان دیواریں پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے اور بیوی کو گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنایا: پولیس۔ فوٹو فائل

نارووال کے مختلف علاقوں میں خواتین کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کے دو افسوسناک واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق نارووال کے علاقے پسوال میں ملزمان نے خاتون سے گن پوائنٹ پر مبینہ زیادتی کی۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کے شوہر نے الزام عائد کیا کہ دو ملزمان دیواریں پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے اور بیوی کو گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور متاثرہ خاتون کا میڈیکل کروایا جائے گا جس کے بعد کارروائی کی جائے گی۔

ادھر پولیس نے نارووال میں ریبہ موڑ پر بھی 19 سال کی لڑکی سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد ملزم فرار ہو گیا جبکہ متاثرہ لڑکی کو میڈیکل کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :