05 ستمبر ، 2024
پاکستان کے سابق کرکٹر مشتاق احمد کی بیٹی کے نکاح کی دلکش تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔
مشتاق احمد کی بیٹی حبیبہ کے نکاح کی تقریب انتہائی نجی نوعیت کی تھی جس میں قریبی رشتے دار اور چند دوستوں کو مدعو کیا گیا تھا۔
حبیبہ مشتاق کی شادی کی تقریب انتہائی سادہ مگر پر وقار تھی جس میں وقار یونس بھی اپنی فیملی کے ہمراہ شریک ہوئے جس کی تصویر بھی سامنے آئی۔
مشتاق احمد کی بیٹی کی شادی کی تصاویر فوٹوگرافر کی جانب سے شیئر کی گئی ہیں جس پر متعدد سوشل میڈیا صارفین نے تبصرے کرتے ہوئے جوڑے سمیت والدین کو بیٹی کے نکاح کی مبارکباد دی۔
اس کے علاوہ ان کمنٹس کرنے والوں میں سابق کپتان سرفراز احمد کی اہلیہ خوش بخت سرفراز سمیت اداکار معمر رانا کی اہلیہ مہناز معمر بھی شامل تھیں۔
واضح رہے کہ مشتاق احمد قومی ٹیم کے مایہ ناز اسپنر تھے اور وہ 1992 ورلڈکپ میں بھی پاکستان ٹیم کا اہم حصہ تھے۔
انہوں نے اپنے کیرئیر میں پاکستان کرکٹ بورڈ میں بطور ٹیم کوچ بھی خدمات انجام دیں۔