05 ستمبر ، 2024
سیہون کے علاقے کھوسہ محلہ میں زہریلی گیس پھیلنے سے بہن، بھائی جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زہریلی گیس کے باعث 7 افراد بے ہوش بھی ہوگئے جنہیں کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب ورثا نے بتایا ہے کہ پڑوسیوں کے گھر میں گندم کی بوریوں کو کیڑے مار دوا کا اسپرے کیا گیا تھاجس سے نکلنے والی زہریلی گیس سے گھر والے بے ہوش ہوئے اور بہن بھائی جان سے گئے۔
اسپتال کی رپورٹ کے مطابق کچھ روز قبل بھی اسی محلے میں 2 ایسے واقعات ہوئے تھے، اب تک کے واقعات میں 7 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔