Time 05 ستمبر ، 2024
کاروبار

ملکی زرمبادلہ کے ذخائرکتنے ہوگئے ؟ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری

ملکی زرمبادلہ کے ذخائرکتنے ہوگئے ؟ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری
فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان  نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے تازہ اعداد و شمار  جاری کردیے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق  زرمبادلہ کے ذخائر  30 اگست کو ختم  ہوئے ہفتے میں 3.64 کروڑ ڈالر کم  ہوئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 30 اگست تک 14.73 ارب ڈالر  رہے۔

اسٹیٹ بینک کے اپنے ذخائر 3.34 کروڑ ڈالر اضافے سے 9.43 ارب ڈالر رہے ج کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 6.98 کروڑ ڈالر کم ہوکر 5.3 ارب ڈالر رہے۔

خیال رہے کہ  ملکی زرمبادلہ ذخائر اگست 2024 میں 77.29 کروڑ ڈالر بڑھے ہیں۔

مزید خبریں :