05 ستمبر ، 2024
احتساب عدالت اسلام آباد نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی بریت کا فیصلہ ریفرنس کے حتمی فیصلے تک محفوظ کرلیا۔
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا، نیب کی جانب سے پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی اور امجد پرویز ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے جب کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلا ظہیر عباس چوہدری اور عثمان ریاض گل پیش ہوئے۔
وکلا صفائی کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے آخری گواہ تفتیشی افسر میاں عمر ندیم پر جرح جاری ہے اور مزید جرح 7 ستمبر کو کی جائےگی۔
عدالت نے بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ ریفرنس کے حتمی فیصلے تک محفوظ کرلیا، بریت کی درخواست پر فیصلہ ریفرنس کے حتمی فیصلے کے دن سنایا جائے گا۔